(تبصرے کے لئے اپنی کتابوں کی دو جلدیں مندرجہ ذیل پتے پر ارسال کریں۔
بچوں کا گلستان، گلی نمبر33۔ سرائے سدھو، ضلع خانیوال۔ پوسٹ کوڈ، 58190)
باجی حمیرا اطہر
باجی حمیرا اطہر
کتاب : اللہ کے دوست
مصنّف : وقاص اسلم
ناشر : گلستان کتاب گھر
صفحات : 96
قیمت : 150 روپے
مصنّف : وقاص اسلم
ناشر : گلستان کتاب گھر
صفحات : 96
قیمت : 150 روپے
”اللہ کے دوست“ وقاص اسلم کی تیسری کتاب ہے۔ اس سے پہلے ان کی دو کتابیں ”عظیم قربانی“ اور ”اپنا گھر“ شائع ہو کے قبول عام کا درجہ پا چکی ہیں۔ تاہم، ”اللہ کے دوست“ اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس کی تمام کہانیاں اسلامی موضوعات بلکہ احادیث پر لکھی گئی ہیں، جن سے وقاص اسلم کے دین کے بارے میں وسیع مطالعے کا بھی ثبوت ملتا ہے۔ ان کہانیوں کو ”ایک حدیث، ایک کہانی“ کا نام بھی دیا جا سکتا ہے۔
اس بارے میں دو رائے نہیں ہو سکتی کہ بچے، براہ راست نصیحت یا مذہبی تبلیغ پسند نہیں کرتے۔ تاہم، باتوں ہی باتوں یا کہانی میں موجود اخلاقیات سے وہ غیرمحسوس طریقے سے بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں۔ زیر ِنظر کتاب ”اللہ کے دوست“ کی کہانیاں بھی اسلامی موضوعات پر مبنی ہونے کے باوجود تبلیغ کرنے کی بجائے غیرمحسوس طریقے سے اخلاقیات کا درس دیتی ہیں۔ سرورق کی کہانی ”اللہ کے دوست“ میں ایک اچھوتا موضوع بیان کیا گیا ہے جو دوسروں کو بھی نیکی کی ترغیب دیتا ہے۔ اسی طرح کہانی ”کام یابی کا اصل راز“ میںقرآن پاک کی تلاوت کی برکت بیان کی گئی ہے۔ ”دو دن“ میں نماز کی فرضیت کا بیان ہے۔ وقاص اسلم کہانی لکھتے لکھتے کسی خاص اور انتہائی مناسب مقام پر کوئی حدیث یا قول اس طرح ٹانکتے ہیں جیسے کوئی جوہری انگوٹھی میں نگینہ جڑتا ہے۔ ان کہانیوں کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ہر حدیث کے ساتھ اس کا مکمل اور مستند حوالہ بھی درج ہے۔ احادیث پر مبنی اسلامی اخلاقیات کا درس دیتی یہ کہانیاں اپنے اندر اتنی کشش رکھتی ہیں کہ قاری ان کے سحر میں کھو سا جاتا ہے اور پوری کتاب پڑھ کر ہی چین پاتا ہے۔
وقاص اسلم نے بہت ہی کم عرصے میں خود کو منوایا ہے۔ ان کی کہانیاں بہت سادہ مگر دلچسپ انداز ِ بیان رکھتی ہیں۔ کتاب میں کل 16کہانیاں شامل ہیں جو سب کی سب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ چار رنگوں سے سجے سرورق اور اندر کے صفحات میں اوپر نیچے نیلی پٹی نے کتاب کو مزید خوب صورت بنا دیا ہے۔ یقین ہے کہ یہ کتاب نہ صرف اسکولوں بلکہ خود بچوں کی اپنی لائبریری میں بھی ایک قیمتی اضافہ ثابت ہوگی۔
٭٭٭